ٹول پلازا کرتال پر لاری ڈرائیورس کو کئی سہولتوں کی فراہمی

   

میر حامد علی پراجکٹ ڈائرکٹر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی سے نمائندہ سیاست کی بات چیت
نرمل /10 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ و نیشنل ہائی ویز کی جانب سے نرمل سے پانچ کیلومیٹر دور واقع نیشنل ہاوئی وے اتھاریٹی آف انڈیا کا گولڈ ایوارڈ کرتال کے ٹول پلازا کو ملا واضح رہے کہ سارے ہندوستان میں اس ٹول پلازا کو گولڈ اور انعام اول حاصل ہونا یہ اعزاز ہے جبکہ اس علاقہ میں2014 سے میر حامد علی خان پراجکٹ ڈائرکٹر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی اپنی شاندار خدمات کے ذریعہ ہائی ویز کو ترقی دیتے ہوئے زبردست خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہیں کی کارکردگی ہے کہ دو دن قبل مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و نیشنل ہائی ویز نتن گڈگری کے ہاتھوں نیشنل ہائی ایوارڈز ایکسلنس 2018ء کے ضمن میں نرمل BOT نے حاصل کیا ۔ آج میر حامد علی پراجکٹ ڈائرکٹر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی نرمل میں نمائندہ سیاست جلیل ازہر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹول پلازا کرتال پر لاری ڈائیور کیلئے آرام کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان کو بیت الخلاء وغیرہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے کیونکہ ہزاروں کیلومیٹر دور سے بڑے ٹرک کا گذر ہوتا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہم لوگ تمام سہولتیں بہم پہونچا رہے ہیں ۔ ساتھ ہی آج کل الکٹرک گاڑیوں کا بھی اضافہ ہوا رہا ہے ۔ جس کے پیش نظر گاڑی مالکین کی سہولت کیلئے الکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا انتظام بھی مفت کیا جارہا ہے ۔ اس قومی شاہراہ کی تعمیر کے پانچ برس مکمل ہوگئے ہیں ۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹول پلازا پر وقت نہ ضائع ہو اس کیلئے الکٹرک کارڈس کو جو قبل از وقت ری چارج کرواتے ہوئے گاڑی پر چسپا کیا جاتا ہے جس کے سبب اس گاڑی کو قطار میں ٹہرنے کی ضرورت نہیں ہوتی سگنل خودبخود آگے جانے کی سہولت فراہم کردیتا ہے ۔ مزید اور بھی سہولتوں کیلئے محکمہ لائحہ عمل تیار کر رہا ہے ۔ میر حامد علی نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جملہ 22 بس شیلٹرس کی تعمیر بہت جلد شروع ہوگی ۔ جس میں دو شیلٹرس بالکنڈہ کے پاس تعمیر کئے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں سرویس روڈس بھی دیہی عوام کی سہولت کے خاطر نیشنل ہائی وے اتھاریٹی بہت جلد شروع کرے گی ۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ قومی شاہراہ پر کرتال ٹول پلازا کے علاقہ کو ایک تفریحی گاہ کی شکل میں تبدیل کر دیا گیا ۔ اس علاقہ میں ٹریفک کی آمد و رفت کے ساتھ ساتھ سر سبز و شاداب بنائے جانے میں میر حامد علی کی زبردست کوشش رہی ہے ۔