ٹول پلازہ کے قریب 1.38 کروڑ مالیتی سونا ضبط

   

حیدرآباد 25 فروری (پی ٹی آئی) ریونیو انٹلی جنس ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے یہاں ایک ٹول پلازہ پر چار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.38 کروڑ روپئے مالیتی اسمگل شدہ سونا برآمد کرلیا۔ ڈائرکٹوریٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مضافاتی علاقہ رائیکل کے ایک ٹول پلازہ کے اطراف اُس وقت چوکسی میں بھاری اضافہ کردیا گیا تھا جب یہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ چار افراد اسمگل شدہ سونے کے ساتھ حیدرآباد روڈ کی سمت سفر کرنے والے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیاب میں سفر کرنے والے تین افراد اور خانگی بس میں سفر کرنے والے ایک فرد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.38 کروڑ روپئے مالیتی سونے کے 31 سلاخیں ضبط کئے گئے۔