نیو یارک، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحر الکا ہل میں واقع ملک ٹونگا کے نیا فو میں زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ہے ۔امریکی جیولوجیکل شعبے کے مطابق زلزلہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دس بج کر 43 منٹ پر آیا اور اس کی شدت ریختر پیما پر 6.9 تھی ۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے کسی بھی طرح کے نقصانات کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
نیو یارک، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی امریکی ملک چلی کے لاپیل علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہے ۔ امریکی جیولوجیکل شعبے کے مطابق زلزلہ پیر کی شب نو بجکر 53 منٹ آیا جس کی شدت ریختر پیما پر 6.0 تھی ۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 49.06 کی گہرائی میں تھا ۔ تاہم زلزلے سے کسی بھی طرح کے نقصانات کی کوئی اطلاع درج نہیں کی گئی ہے ۔
