ٹووہیلر گاڑیوں کیلئے دو ہیلمٹس لازمی

   

سنٹرل موٹر وہیکل قواعد میں دو ترمیمات کے ساتھ مسودہ کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 28 جون (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے سنٹرل موٹروہیکل قواعد 2025ء میں دو بڑی ترمیمات کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے مسودہ جاری کیا ہے۔ یہ قوانین نافذ ہوجانے کے تیسرے ماہ سے ٹووہیلر گاڑی تیار کرنے والی کمپنیوں اور ساتھ ہی گاڑی خریدنے والوں کیلئے دو ہیلمٹس فراہم کرنا ہوگا۔ صرف انڈین اسٹینڈرڈز انسٹی ٹیوشن (آئی ایس آئی) کے معیارات پر تیار کردہ ہیلمٹ ٹووہیلر گاڑی کے ساتھ مالک کو فراہم کرنا ہوگا۔ جنوری 2026ء سے تیار ہونے والی تمام تین پہیوں کی گاڑیوں کو اینٹی لاک بریکنگ سسٹم لگانا ضروری ہوگا۔ یہ نظام 1514664:2010 کے قواعد کے مطابق ہونا چاہئے۔ مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اگر ان دو اہم ترمیمات پر کسی کو اعتراض ہے یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو وہ اندرون 30 یوم [email protected] پر میل روانہ کریں۔ ملک کے کئی بڑے شہروں میں ٹووہیلر گاڑی چلانے والوں کیلئے اگلی اور پچھلی نشستوں پر سفر کرنے والے کو ہیلمٹ لگانا لازمی ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ دیگر شہروں میں اس کی چھوٹ ہے مگر مرکزی حکومت نے دو ترمیمات کے ساتھ ایک مسودہ جاری کیا ہے جو آئندہ تین ماہ بعد قانونی شکل اختیار کرے گا اور ٹووہیلر پر سفر کرنے والے دونوں افراد کو ہیلمٹ لگانا ضروری ہوجائے گا۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک رولز کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔2