’ٹوٹل ٹی وی‘ کی اینکر کورونا پازیٹو

   

نئی دہلی۔28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندی نیوز چینل ’ٹوٹل ٹی وی‘ کی ایک خاتون اینکر کورونا وائرس پازیٹو پائی گئی ہے۔ اینکر نے پرائیویٹ لیب میں کورونا وائرس کی جانچ کرائی تھی۔ پازیٹو پائے جانے کے بعد اس کو راجیو گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ چینل کا دفتر دہلی سے ملحق نوئیڈا میں ہے ۔اس سے پہلے بھی دہلی میں تین صحافی وائرس سے پازیٹو پائے گئے تھے ۔ دہلی حکومت نے میڈیا کے نمائندوں کی کورونا وائرس ٹسٹ کیلئے الگ سے انتظام کیا ہے ۔