ٹوکیو : الجیریا کے جوڈو ایتھلٹ کو ٹوکیو اولمپکس سے واپس بھیج دیا جائیگا کیوں کہ اس نے اسرائیلی ایتھلٹ سے مقابلہ کرنے سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ فتحی نورین اور ان کے کوچ عامر نے الجیریا کے میڈیا کو بتایا کہ دوسرے مرحلہ میں اسرائیلی ایتھلٹ سے امکانی مقابلے کو ٹالنے کیلئے انہوں نے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ یہ مقابلہ پیر کو مردوں کے 73 کیلو گرام زمرہ میں ہونے والا تھا ۔