ٹوکیو اولمپکس میں شائقین کی تعداد محدود کرنے پر غور

   

ٹوکیو ۔ ٹوکیو اولمپکس چیف چیف ایگریکٹو توشیرومیوتو نے کہا ہے کہ اولمپکس میں شائقین کی تعداد محدود کی جاسکتی ہے۔ٹوکیو اولمپکس کے صدر کے بموجب آئی او سی صدر کے مطابق اولمپکس کو دوبارہ ملتوی یا منسوخ کرنے کے بارے میں سوچنا مناسب نہیں تاہم اولمپکس میں سماجی فاصلہ یقینی بنانے کیلئے شائقین کی تعداد محدود کی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آرگنائزر ٹوکیو اولمپکس 2021ء میں منعقد کروانے کیلئے پرعزم ہیں، ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کیلئے کورونا ویکسین کی تیاری پیشگی شرط نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایک سال کیلئے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اب 23 جولائی 2021 ء سے کھیلے جائیں ہیں۔