ٹوکیو اولمپکس پر بھی کورونا وائرس کے اثرات گہرے ہونے لگے

   

ٹوکیو ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں منعقد شدنیا ٹوکیو اولمپکس کو شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کیلئے جہاں حکام پرعـزم ہیں وہیں مخالفین کی جانب سے یہ مطالبہ شدید ہوتا جارہا ہیکہ کسی کی زندگی کو خطرہ میں نہ ڈالیں۔ عہدیدار جن میں جاپان کے وزیراعظم شنزوابے اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باغ نے مسلسل یہ کہا ہیکہ اولمپکس کی تیاریاں اپنے پروگرام کے تحت ہورہی ہیں اور وہ 24 جولائی کو شروع ہونے والے کھیلوں اور کامیاب انعقاد کیلئے پرعزم ہیںلیکن دوسری جانب این بی اے باسکٹ بال کے پریمئر لیگ کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لنے تجویز دی ہیکہ اولمپکس کو بھی ملتوی کیا جانا چاہئے۔ کورونا وائرس اس وقت جاپان میں شدت سے نہیں ہے بلکہ یہاں صرف 814 افراد میں اس مرض کی توثیق ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد صرف 24 ہے لیکن ٹوکیو کی سڑکوں پر عوام تشویش میں مبتلاء ہے ۔ انٹرنیٹ کمپنی میں ملازمت کرنے والے 27 سالہ کوکی میورا نے کہا کہ دیانتداری سے کہا جائے تو اگر جاپان اس بحران سے قابو بھی پالے تو بھی مسافرین جاپان کا رخ کریں گے اس کی کوئی طمانیت نہیں دے سکتا۔