ٹوکیو۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شائقین پر پابندی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں تماشائیوں کی اسٹیڈیم آمد پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ 23جولائی کو ہونے والی تقریب میں وی آئی پی اور اولمپک عہدیداروں کے ساتھ آئی او سی کے نمائندے ، غیر ملکی معززین ، اسپانسرز اور دیگر متعلقہ افراد اسٹیڈیم آئیں گے۔ اولمپک مقابلوں کے دوران اسکولزکے بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی گئی ہے لیکن بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے معاملات اوربچوں کو ویکسین نہ لگنے کی وجہ سے انکی صحت کوخطرہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ایسا انتظام بھی کیا گیا کہ غیرملکی تماشائی مقابلوں میں ایتھلیٹس کو ایڈوانس ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل تعاون کرسکیں گے۔