ٹوکیو : جاپان کی کابینہ کے وزیر ٹاروکونو نے کہا ہیکہ ٹوکیو اولمپکس جو گذشتہ برس ایک سال کیلئے ملتوی کردی گئی تھی اور آئندہ 6 ماہ کے دوران اسے منعقد کرنا ہے لیکن اولمپکس کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ کونو کے اس بیان نے ٹوکیو اولمپکس کے منسوخ ہونے کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ جیسا کہ حالیہ دنوں میں جاپان میں ایک سروے کیا گیا تھا جس میں 80 فیصد باشندوں نے کہا ہیکہ اولمپکس کو منعقد نہیں کیا جانا چاہئے۔