ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کے لئے5 مبارک نمبر

   

نئی دہلی۔ ہندوستان اس مرتبہ کے اولمپک کھیلوں میں اچھے امکانات کے ساتھ داخل ہورہا ہے ۔ بنگلور کے انگریزی حروف کے پنڈت سری کانت پودار نے میڈیا نمائندوںسے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں پانچ زمین ، مٹی ، آگ ، آسمان اور پانی ۔ ہمارا یہاں ایک عقیدہ ہے کہ ان پانچ عناصر سے ہی مخلوق کی تخلیق ہوئی ہے ، اس بار کھیل میں5 پوائنٹس کی کچھ باتیں ہیں۔ جاپان میں 5 حروف ہیں ، ٹوکیو میں 5 حروف ہیں اور2021 سال کے ہندسوں کا مجموعہ5 ہے۔ اس کے علاوہ 23 تاریخ کو اولمپکس شروع ہے ، اس کا جوڑ بھی پانچ ہے اور انڈیا میں بھی پانچ حروف ہیں۔ پوددار نے کہا کہ اولمپکس میں اب تک ہندوستان نے 28 میڈل جیتے ہیں ۔کرکٹ کا ایک ورلڈکپ ہندوستان نے 28 سال کے بعد پھر سے جیتا تھا۔ اس طرح ہندوستان کے اس مرتبہ میڈلس جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق ہندوستان دو گولڈ ، تین سلور اور پانچ برونزمیڈل جیت سکتا ہے ۔