ٹوکیو اولمپک ولیج میں کورونا انفیکشن کا پہلا معاملہ درج

   

ٹوکیو : ٹوکیو کے اولمپک مقام پر کورونا انفیکشن کا پہلامعاملہ سامنے آیا ہے ۔ این ایچ کے کے نشریاتی ادارے نے ہفتہ کو آرگنائزنگ کمیٹی کے حوالے سے یہ معلومات دی ہے ۔سمجھاجاتا ہے کہ متاثرہ شخص غیرملکی وفودمیں سے ایک کا رکن ہے ، لیکن اس کی شہریت اور صنف کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔کیودونیوزایجنسی نے کہا کہ اولمپک آرگنائزیشن کمیٹی نے کورونا انفیکشن کے جملہ 15 نئے معاملات کی خبردی ہے ، جس میں سات ملازمین، چھ وفود کے ممبر اوردو صحافی شامل ہیں۔ ان 15 میں سے آٹھ متاثرہ افراد غیرملکی ہیں، جبکہ سات جاپان میں رہتے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق آرگنائزیشن کمیٹی نے یکم جولائی سے لے کر اب تک کھیلوں سے جڑے 45 لوگوں کے کورونا سے متاثر پائے جانے کی
تصدیق کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جاپانی حکومت نے پیر کو ٹوکیو میں ایک اور ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے جوپورے اولمپک کھیلوں کے دوران یعنی 22 اگست تک نافذ رہے گی۔