ٹوکیو اولمپک کا انعقاد کا فیصلہ صحیح نہیں ہوگا:نشیکوری

   

نئی دہلی۔ٹوکیو اولمپک ہونے میں اب صرف دو مہینے باقی ہیں۔ اس سے پہلے ٹورنمنٹ کے سلسلے میں جم کر سوال کئے جارہے ہیں۔ جاپان کے لوگوں نے اولمپک کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ہے ۔ وہیں اب کھلاڑی بھی لوگوں کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ ٹینس اسٹار سیرینا ویلیمس اور ناومی اوساکا کے بعد جاپان کے ہی نشیکوری نے بھی ٹورنمنٹ کے انعقاد پر سوال اٹھائے ہیں۔ نشیکوری کا خیال ہے کہ ٹورنمنٹ کے دوران تقریباً دس ہزار ایتھلیٹ اور اسٹاف موجود رہیں گے ۔ان کے لئے بایو ببل تیارکرنا آسان نہیں ہوگا۔ جاپان میںگزشتہ دس روز میں کورونا کے پچاس ہزار سے زائد معاملے سامنے آچکے ہیں۔ نشیکوری نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور لوک آرگنائزرس اس ٹورنمنٹ کو کامیابی سے پورا کروالیں گے ۔ اس سے ہزاروں لوگوں کی جان کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ نشیکوری نے ساتھ یہ سوال بھی کیا کہ جب جاپان کے کئی شہر اسٹیٹ آف ایمرجنسی میں ہیں، تو ایسے میں کیا اولمپک کروانا صحیح ہوگا۔ اٹالین اوپن میں حصہ لینے گئے نشیکوری نے کہا کہ میں جنہیں جانتا ہوں آئی او سی اور لوکل آرگنائزر کیا سوچ رہے ہیں ۔ یہ کوئی100 لوگوں کا ٹورنمنٹ نہیں ہے ۔ اس میں کئی ممالک کے ایتھلیٹ اور اسٹاف آئیں گے ۔ ان ایتھلیٹ کے ساتھ ان کے افراد خاندان کو اجازت نہیں ، جو کہ غلط ہے ۔ اولمپک میں کم از کم دس ہزار افراد شرکت کریں گے لہذا جاپان میں جو صورتحال ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اولمپک کروانا صحیح ہوگا۔ آپ کو پوری دنیا کے بارے میں سوچنا ہے ۔ اس سے پہلے سیرینا ولیمس نے بھی اسپانسروں پر سوال اٹھائے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کی تین سال کی بیٹی کو لے جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تو وہ ٹوکیو اولمپک میں حصہ نہیں لیں گی۔یادرہے کہ اولمپک کو دوسری مرتبہ ملتوی کرنی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔