ایونٹ ۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اس سال ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اگلے برس 23 جولائی سے ہوں گے، میگا ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ یوشیورو موری نے اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔میگا ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ یوشیورو موری کے مطابق ٹوکیو اولمپک اب اگلے برس 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گے۔ موری نے کہا کہ اولمپک گیمز کے بعد پیرا اولمپکس مقابلے 24 اگست سے 5 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔