ٹوکیو میں آتشزدگی، چار زخمی

   

ٹوکیو، 11جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں ایک زیرتعمیر عمارت میں آگ لگ گئی جس میں چار لوگ جھلس کربے ہوش ہوگئے ۔شمباشی اسٹیشن کے نزدیک زیرتعمیر عمارت میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے آگ لگی۔ٹوکیو فائربریگیڈ محکمہ کے مطابق عمارت کی تعمیر میں آتش گیر مادہ کا استعمال کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے آگ لگی۔ْجائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی 30ویں منزل سے کالا دھواں نکل رہا تھا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔