ٹوکیو میں کھوجانے والی گڑیا،پائلٹ نے ٹیکساس میں بچی تک پہنچادی

   

ٹیکساس: امریکی پائلٹ نے ٹیکساس کی ایک بچی تک اس کی گڑیا واپس پہنچادی جو اس نے ٹوکیو ایئرپورٹ پر گم کردی تھی۔ٹیکساس کی نو سالہ بچی ویلنٹینا کی پسندیدہ گڑیا، بیٹریس بالی سے امریکہ آتے ہوئے اس وقت ٹوکیو میں ہی رہ گئی جب وہ اپنے والدین روڈی اور سیلیسٹے ڈومنگیز کے ساتھ امریکہ کے سفر پر تھیں۔ یہ گڑیا آخری مرتبہ ٹوکیو میں عارضی قیام کے دوران ہوائی جہاز میں دیکھی گئی تھی۔بچی کے والد، روڈی ڈومنگیز نے بتایا کہ ’ ہم نے اپنے بیگ کھول کر چیک کئے، تاہم اتنا یاد تھا کہ وہ ٹوکیو کی پرواز میں ہمارے ساتھ تھی۔ اس کے بعد ہم نے ایئرلائن کو ای میل کرکے بتایا کہ وہ مدد کریں کہ اگر گڑیا وہاں رہ گئی ہے یا نہیں۔‘ بیٹرس گڑیا بچی کو بہت عزیز تھی۔امریکی پائیلٹ نے بہر حال یہ گڑیا بچی تک پہنچادی۔