ٹوکیو میں 4 ماہ بعد کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

   

ٹوکیو:جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4 ماہ کے بعد ریکارڈ کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ٹوکیو شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3124 کیسز رپورٹ ہوئے۔خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ جاپان کے دوسرے بڑے شہر اوساکا میں 2452 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔