ٹویوٹا اور سوزوکی کا شیئرس کا باہمی تبادلہ

   

آٹو موبائیل کی بڑی جاپانی کمپنیوں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن اور سوزوکی موٹر کارپوریشن (ماروتی سوزوکی کی پیرنٹ کمپنی) ایک دوسرے کے حصص خریدیں گے تاکہ اپنے موجودہ اتحاد کو مضبوط کیا جاسکے ۔ اس طرح دونوں کمپنیاں زیادہ نئی ٹکنالوجی فروغ دینا چاہتی ہیں ۔ جاپان کی سب سے بڑی آٹو میکر کمپنی سوزوکی کے 4.94 فیصد شیئرس بقدر 907 ملین ڈالر خریدے گی جبکہ سوزوکی ٹویوٹا میں 454 ملین ڈالر کے 0.2 فیصد حصص لے گی ۔