ٹویٹر نے ایلون مسک کو کمپنی کی فروخت کی تصدیق کردی

   

نیویارک : ٹویٹر نیارب پتی کاروباری ایلون مسک کو 44 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے میں کمپنی کی فروخت کی تصدیق کردی ہے۔مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ کی فروخت کمپنی کے بورڈ کا ایک ڈرامائی فیصلہ ہے۔اس نے پہلے مسک کو سوشل میڈیا نیٹ ورک کو نجی طور پر لینے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ایلون مسک نے کمپنی کی ملکیت لینے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’’آزادیِ اظہار ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹویٹر’ڈیجیٹل شہرکا چوک‘ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے‘‘۔ایلون مسک نے اس سے پہلے اس ماہ کے اوائل میں اس فرم کا ایک بڑا حصہ خرید کرلیا تھا۔انھوں نے خریداری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پچھلے ہفتے قریباً 46.5 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی پیش کش کی تھی۔