ٹویٹر نے گڑبڑ پیدا کرنے والے 130 مبینہ ایرانی اکاؤنٹس حذف کر دیے

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: سماجی رابطوں کی اہم اور نمایاں ویب سائٹس پر فرضی اکاؤنٹس کی بھرمار کا سلسلہ جاری ہے۔ بالخصوص جبکہ آئندہ ماہ امریکی صدارتی انتخابات کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔اس سلسلے میں معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے 130 اکاؤنٹس کو حذف کر دیا ہے جن کا تعلق غالبا ایران سے ہے۔ مذکورہ اکاؤنٹس امریکی صدارتی انتخابات کے پہلے مناظرے کے دوران عام مباحثے میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔