ٹویٹر پر وزیراعظم مودی کے فالوورز میں زبردست کمی ، راہول آگے

   

نئی دہلی: غیر فعال اور لاک اکاؤنٹس کو بند کرنے کی ٹویٹر (ایکس) کی مہم کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو تقریبا 3 لاکھ فالوورز کو کھو دیا جبکہ سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے 17 ہزار فالوورز کو کھو دیا۔ مودی کے پیروکاروں کی تعداد 4.34 کروڑ سے کم ہو کر 4.31 کروڑ رہ گئی۔ سوشل بلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ٹویٹر کی سرگرمیوں کے ایک حالیہ تجزیہ میں یہ دیکھا گیا ہیکہ راہول نے پی ایم مودی کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں ری ٹویٹ حاصل کیے ہیں۔ یہ راہول کیلئے عوام کی جانب سے زیادہ مصروفیت اور پہچان کی تجویز کرتا ہے۔ٹوئٹر نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ان لاک اکاؤنٹس کو ہٹا دے گا جو مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ کے اس فیصلے سے ہائی پروفائل صارفین سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ ٹوئٹر کی اس صفائی مہم کے نتیجے میں امیت شاہ کے پیروکاروں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

انڈیا گروپ آئین میں ترمیم کی سازش کر رہا ہے :مودی
کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ‘انڈیا گروپ’ پر آئین میں ترمیم کی سازش کرنے کا الزام لگایا اور اپوزیشن کو چیلنج کیا کہ وہ تحریری طورپر یہ یقینی بنانے کے لئے سامنے آئے کہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو ریزرویشن کم نہیں کیا جائے گا، درج فہرست ذاتوں اور قبائل ؍ دیگر پسماندہ طبقات (ایس سی ؍ ایس ٹی ؍ او بی سی) کے لئے ریزرویشن ختم نہیں ہوگا اور آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ بی جے پی کے امیدواروں کی حمایت میں درگا پور، کرشن نگر اور بولپور میں مسلسل تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آئین ہندوستان میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی ممانعت کرتا ہے ۔