حیدرآباد /17 فروری (سیاست نیوز ) انسانی زندگی قدرت کا انمول تحفہ ہے ۔ اس کا تحفظ حکومت اور خود انسانوں پر عائد بھی ہے ۔ آئے دن شہر کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس کو ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے کم اور ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیاں کرنے پر چالانات زیادہ کرتے ہوئے اور گاڑیاں ضبط کرتے دیکھا جارہا ہے ۔ اگر ٹو وہیلر فور وہیلر یا تھری وہیلرس گاڑی چلانے والے کے پاس کوئی بھی ایک ڈاکومنٹ کم ہونے پر چالانات کئے جارہے ہیں یا اسمارٹ فونس میں گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرات کو چیک کرتے ہوئے زیر التواء چالانات وصول کئے جارہے ہیں ۔ اس سے کسی کو بھی اعتراض نہیں ہے ۔ مگر ٹریفک مسائل کی یکسوئی کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ دو پہیوں کی گاڑیوں پر ٹریپل سواری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس کو زندگیوں کے تحفظ سے جوڑا جارہا ہے ۔ مگر شہر حیدرآباد کے افضل گنج بس اسٹاپ پر نظر آنے والی اس بس کا منظر دیکھئے ۔ جس میں گنجائش سے زیادہ لوگ سفر کر رہے ہیں وہ بھی طلباء ہیں ۔ کیا ان کے زندگیوں کا تحفظ نہیں ہونا چاہئے ۔ ن