لندن: ایک رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک سیاست، موسمیاتی تبدیلی، کورونا وائرس اور یوکرین میں جنگ سمیت دیگر موضوعات کی خبریں سرچ کرنے والے صارفین کو غلط معلومات دے رہی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز ویب سائٹس اور آن لائن معلومات کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ نیوز گارڈ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے ک ٹک ٹاک پر غلط اور جھوٹے دعوے صارفین کے لیے واضح خطرہ ہیں۔نیوز گارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نے ستمبر میں 27 ٹِک ٹاک سرچز کا تجزیہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ 19 اعشاریہ 5 فیصد ویڈیوز جھوٹے یا گمراہ کن دعوؤں پر مشتمل ہیں۔