نئی دہلی 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے جمعرات کے دن چینی سماجی ذرائع ابلاغ کے آلۂ کار ٹِک ٹاک پر مقدمات کی مدراس ہائیکورٹ کو منتقل کرنے سے انکار کردیا۔ چینی چیانل کے خلاف امتناع کے سلسلہ میں درخواستیں سپریم کورٹ میں زیردوران ہیں۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرصدارت ایک بنچ نے اِس تجویز سے اتفاق نہیں کیا کہ جو چینی کمپنی کے وکیل صفائی اے ایم سنگھوی نے پیش کی تھی کہ کمپنی کے خلاف تمام مقدمات کو مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ منتقل کردیا جائے تاکہ اِس سلسلہ میں قطعی فیصلہ کیا جاسکے جو عاجلانہ بنیادوں پر ہو۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے مدراس ہائیکورٹ کو ہدایت دی تھی کہ 24 اپریل تک ٹِک ٹاک پر عبوری راحت رسانی اور اُس پر عائد امتناع کی برخاستگی سے متعلق تمام درخواستوں کو مدراس ہائیکورٹ کی مدورائی بنچ کو منتقل کردیا جائے۔