اسٹاکہوم ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) غذائی پیکیجنگ کمپنی ٹٹرا پیاک کو دنیا بھر کی ایک معتبر معروف و مقبول کمپنی میں تبدیل کرنے والے سویڈن کے بزنسمین و صنعتکار ہانس راؤزنگ کا انگلینڈ میں بعمر 93 سال آج انتقال ہوگیا ۔ ان کے خاندانی ذرائع نے کہا کہ ’’ہانس راؤزنگ نے ایک پرعزم جدوجہد کا آغاز کیا تھا اور سویڈن میں آخر وقت تک صنعتکاری کے عزم و عہد پر کاربند رہے ۔ ان کا جمعہ کو انتقال ہوگیا‘‘۔
ان کے والد روین راؤزنگ جنوبی سویڈن میں اس کمپنی کے معاون بانی اور فوڈ پیکیجنگ صنعت کے موجد تھے جن کی کاوشوں سے غذائی اشیاء کی خریدی میں صارفین کو کافی سہولت ہوئی ۔
