ٹپہ چبوترا میں مشتبہ حالت میں ایک شخص فوت

   

حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترا کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ٹپہ چبوترہ کے مطابق 32 سالہ راجہ رام جو پیشہ سے پینٹنگ ورک کرتا تھا۔ ٹولی چوکی علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص گولڈن پیالیس علاقہ میں چائے نوشی کیلئے آیا تھا اور اچانک گر پڑا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔