ٹپہ چبوترہ میں ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریض پر خرچ کئے گئے اخراجات کے تنازعہ کے سلسلے میں ایک شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق 45 سالہ ایس ایلیا ساکن ٹیلی کام کالونی کاروان کا ایک بھائی جو کورونا سے متاثر ہوگیا تھا ۔ 23 جنوری کو فوت ہوگیا ۔ اس مریض پر ارکان خاندان نے لاکھوں روپئے خرچ کئے تھے اور اس اخراجات کے بوجھ کی تقسیم کے مسئلہ پر آپس میں تنازعہ چل رہا تھا ۔ ایلیا جو پہلے سے اپنے بھائی کی موت سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ مسلسل تنازعہ چلنے پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور نامعلوم زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس ٹپہ چبوترہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔