حیدرآباد ۔18۔اکتوبر (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران 20 لاکھ روپئے ضبط کرلئے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کلثوم پورہ ڈیویژن عبدالجاوید نے بتایا کہ ٹپہ چبوترہ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ایک لکژری کار سے 20 لاکھ روپئے ضبط کرلئے اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ پو لیس نے کار کو بھی ضبط کرلیا۔ کار پرانا پل سے آرہی تھی اور پولیس نے نبرد اسکول کے قریب کار کو روک کر تلاشی لی اور ڈرائیور محبوب علی کو حراست میں لے لیا ۔ اے سی بی کلثوم پورہ نے بتایا کہ رقم سے متعلق تحقیقات کے بعد ریٹرننگ آفیسرس کو آگاہ کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔ع