حیدرآباد : ٹپہ چبوترہ میں عید مبارک بیانر تنازعہ پر ایک شخص پر حملہ کرکے زخمی کردیا گیا ۔ انسپکٹر سنتوش کمار نے بتایا کہ سہیل اور احمد کے درمیان عید مبارک بیانر کا تنازعہ چل رہاتھا ۔ بیانر کو نقصان پہونچانے کے الزام میں احمد نے سہیل پر چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ سہیل زخمی حالت میں زیر علاج ہے جس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔