ٹپہ چبوترہ میں منگل سوتر کا سرقہ کرنے والا نوجوان رہزن گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ پولیس نے رہزنی کی واردات کو حل کرتے ہوئے 21 سالہ ندیم کو گرفتار کرلیا۔ ظہیرآباد کا متوطن ندیم جھرہ علاقہ میں رہتا تھا جس نے 17 نومبر کو شکایت گذار جاروپ 37 ارچنا کے گلے سے طلائی منگل سوتر کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے کل اس رہزن ندیم کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر پولیس ٹپہ چبوترہ سنتوش کمار نے بتایا کہ ندیم کے قبضہ سے 23 گرام طلائی منگل سوتر کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ع