نئی دہلی 28مئی(سیاست ڈاٹ کام)ملک میں ٹڈیوں پر قابو پانے کے لئے ڈرون سے کیڑہ مارادویات کا چھڑکاو کیا جائے گا۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے ٹڈیوں پر قابو پانے سے متعلق کارروائی کے لئے ڈرون سے چھڑکاو کے لئے مشروط اجازت دے دی ہے ۔اس کے لئے کمپنیاں مقرر کی گئی ہیں۔ٹڈیوں کے حملے کے خدشات کے تعلق سے بہار حکومت نے بھی اپنی تیاری شروع کردی ہے ۔بہار زرعی یونیورسٹی اس کے تدارک کے لئے ڈرون سے چھڑکاو کی صلاح دی ہے ۔کسان بھی منظم طریقے سے اونچی آواز سے ٹڈی دل کو بھگا سکتے ہیں۔اس درمیان زرعی وزارت نے ٹڈیوں پر قابو پانے کی قابلیت کو مضبوط بنانے کے لئے اضافی 55گاڑیوں کی خرید کا حکم دیا ہے ۔