ٹڈیوں کو پکڑکر فروخت کرنے حکومت پاکستان کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے لوگوں کو ترغیب دی جائے گی وہ کہ ٹڈی دل کو مارنے کی بجائے ان کیڑوں کو پکڑ کر پولٹری فارمز کو بیچیں تاکہ انہیں مرغیوں کی خوراک میں استعمال کیا جا سکے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس تجویز کی منظوری منگل کو کابینہ کے اجلاس میں دی۔ اس منصوبے کے تحت لوگوں کو ٹڈیاں پکڑنے کی ترغیب دی جائے گی اور وہ یہ کیڑے پندرہ روپے فی کلو کے حساب سے بیچ سکیں گے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ٹڈی دل کے باعث زرعی شعبے میں ہونے والی تباہی سے نئے کاروباری مواقع پیدا کیے جائیں۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف ان کیڑوں کی یلغار سے نمٹنے اور مرغیوں کی افزائش میں مدد ملے گی بلکہ بیروزگار لوگوں کو کچھ کمانے کا موقع بھی ملے گا۔