ٹڈی دل پر قابو پانے ہیلی کاپٹرسے ادویات کاچھڑکاؤ

   

نئی دہلی 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ٹڈّیوں پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ہیلی کاپٹروں سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرناے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ کو پوری سنجیدگی سے لے رہی ہے ۔ اونچے درختوں اور ناقابل رسائی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے لئے ڈرون کا استعمال کرنے کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹروں کی مدد لینے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے ۔ ریاستوں کے ساتھ مل کر سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور انہیں مشورے بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔وزیر زراعت کی صدارت میں جمعرات کو اعلی سطحی میٹنگ میں ٹڈّیوں پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ٹڈیوں کے جھنڈ پر قابو پانے کے لئے 11 کنٹرول روم قائم کرکے خاص ٹیمیں تعینات کرکے ان کے ساتھ اضافی ملازم بھی لگائے گئے ہیں۔