ٹکنالوجی انسانی چہرہ پر خوف بھی معلوم کرلے گی

   

Ferty9 Clinic

نیویارک ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امیزن کمپنی نے کہا ہیکہ چہرہ کے تاثرات کا پتہ چلانے والی اس کی ٹکنالوجی اب لوگوں کے چہروں پر خوف کے آثار بھی معلوم کر لے گی۔ اس سائنسی ترقی کے بعد یہ 8 واں جذباتی تاثر ہے جو امیزن ٹکنالوجی معلوم کرسکتی ہے۔ قبل ازیں خوشی، غم، غصہ، حیرت، نفرت، خاموشی اور الجھن جیسے تاثرات کی شناخت کے کامیاب تجربات ہوچکے ہیں۔ امیزن نے مزید کہا کہ عمر کے اعتبار سے ٹھیک ٹھیک نتائج کے معاملہ میں بہتری آئی ہے۔