حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ٹکنالوجی کے ذریعہ انسان کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے اور ٹکنالوجی کئی نفسیاتی مسائل کا حل ہے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ سماج میں بڑھتے دباؤ ، بے چینی اور دیگر دماغی صحت سے متعلق چیلنجس کا ٹکنالوجی کے ذریعہ حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ سریدھر بابو نے آرٹیفشل انٹلیجنس کے ذریعہ تیار کردہ منٹل ہیلت سپورٹ سسٹم کا افتتاح کیا جسے سائبر ہوپ ہیلپ انیشیٹیو فاؤنڈیشن نے تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو ٹکنالوجی کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ سماج کی بھلائی اور نوجوانوں کو اسکلڈ ڈیولپمنٹ سے ہم آہنگ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے نوجوان ریسرچ ماہرین پر زور دیا کہ وہ اپنی تخلیقات کے ذریعہ سماجی مسائل کا حل تلاش کریں۔ اس موقع پر ٹی ہب کی چیف اگزیکیٹیو آفیسر کویکرت ، فاؤنڈیشن کی چیرمین انا ریڈی اور دوسرے موجود تھے۔1