ٹکٹوں کی کالابازاری، بورڈ نے ایف آئی آر کی نقل مانگی

   

کولکتہ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے شہر میں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے ٹکٹ کی کالا بازاری (بلیک مارکیٹنگ) کے معاملے میں کولکتہ پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی نقل مانگی ہے۔ بی سی سی آئی نے 5 نومبرکو بورڈ کو کولکتہ پولیس کے نوٹس کے جواب میں ایف آئی آر کی نقل مانگی ہے جس میں ٹکٹوں کی آن لائن مارکیٹنگ کے عمل کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔ بی سی سی آئی نے ہمارے نوٹس کا جواب دیا ہے جس میں اس معاملے میں درج ایف آئی آر کی کاپی مانگی گئی ہے۔ بورڈ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی آرکے مندرجات کو دیکھنے سے ان کے لیے اس معاملے میں ہمارے ذریعے کیے گئے سوالات کا جواب دینے میں آسانی ہوگی۔ ہم نے انہیں اس معاملے میں ایف آئی آر کی بھیج دی ہے۔یادرہیکہ رواں ورلڈ کپ کے دوران ٹکٹوں کی کالا بازاری کا مسئلہ اہم ہوگیا ہے۔
انڈر19 ایشیا کپ کا اعلان
دبئی ۔ ایشین کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب انڈر19 ایشیاء کپ 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں ہندوستان سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اہم مقابلہ 10 دسمبر کو ہو گا۔