غنڈوں کو ٹکٹ دینے کا الزام ، 10 دن میں وضاحت کرنے کا چیف منسٹر سے مطالبہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شہر کے مضافاتی اسمبلی حلقہ اُپل کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی بی سبھاش ریڈی نے کہا کہ غنڈوں اور روڈی عناصر کو ٹکٹ دیتے ہوئے انہیں کیوں ٹکٹ نہیں دیا گیا اس کی وضاحت کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا ۔ 10 دن تک خاموش انتظار کرنے کے بعد اپنے مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے 115 امیدواروں کا اعلان کیا مگر گریٹر حیدرآباد کے حدود میں اسمبلی حلقہ اپل کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی بی سبھاش ریڈی کو ٹکٹ سے محروم کردیا 10 دن تک خاموش رہنے والے بی سبھاش ریڈی نے آج اپنے حامیوں کا اجلاس طلب کیا اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہیں ٹکٹ سے محروم کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 23 سال تک پارٹی کا پرچم تھامے رہے ۔ تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ کئی مشکلات اور مقدمات کا سامنا کیا ۔ اپل میں پارٹی کے استحکام کے لیے کام کیا ۔ سال 2018 کے انتخابات میں عوام نے انہیں اسمبلی حلقہ اپل سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا ۔ ایم ایل اے بننے کے بعد ہر کوئی اپنے اثاثہ جات اور جائیدادیں بناتے ہیں جب کہ وہ ان کے پاس جو کچھ تھا وہ سب کو فروخت کرچکے ہیں ۔ سارا وقت پارٹی اور عوام کے لیے دے چکے ہیں ۔ لیکن چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں ٹکٹ سے محروم کیا ہے جب کہ اراضیات پر قبضے کرنے والوں کو اور غنڈوں کو ٹکٹ دیتے ہوئے ان سے نا انصافی کی گئی ہے ۔ انہیں ٹکٹ سے محروم کرنے پر ان کے حامی ناراض ہیں ان پر دباؤ بڑھ رہا ہے تاہم فی الحال وہ پارٹی تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے انہیں ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا چیف منسٹر کے سی آر اس کی وضاحت کریں وہ 10 دن تک چیف منسٹر کے ردعمل کا انتظار کریں گے اس کے بعد اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔۔ ن
عثمانیہ یونیورسٹی کا آئی سی اے آئی کے ساتھ معاہدہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا (ICAI) کے ساتھ کل ایک خصوصی معاہدہ پر دستخط کئے تاکہ عالمی معیار کے مطابق اسٹیڈی پلانس تیار کئے جائیں اور کامرس اور اکاونٹس سے متعلق مختلف کورسیس شروع کئے جائیں جو مختلف انڈسٹریز میں مختلف قسم کی ملازمتوں کے حصول میں کارآمد اور معاون ہوں ۔ اس کے مقاصد میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام پر عمل درآمد کرنا بھی شامل ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی اکاونٹنگ اینڈ کامرس میں ریسرچ کو فروغ دینے اور طلبہ کو انٹرن شپس کے حصول میں معاونت کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔ کل اس سلسلہ میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔۔
