ٹکٹ سے محروم راجیا اپنے حامیوں کے سامنے رو پڑے

   

چیف منسٹر کی کھینچی گئی لکیر پار نہ کرنے کا فیصلہ ، شریک حیات نے کڈیم سری کی تائید کا اعلان کیا
حیدرآباد 22 اگست : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس رکن اسمبلی و سابق ڈپٹی چیف منسٹر راجیا نے ٹکٹ سے محرومی پر اپنے حامیوں سے ملاقات کرکے روپڑے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کھینچی گئی لکیر کو پار نہ کرنے کا عہد کیا ۔ ان کی شریک حیات فاطمہ میری نے پارٹی امیدوار کڈیم سری ہری کو کامیاب بنانے کام کرنے کا اعلان کیا ۔ اسمبلی حلقہ اسٹیشن گھن پور ٹکٹ کیلئے موجودہ رکن اسمبلی ٹی راجیا اور بی آر ایس ایم ایل سی کڈیم سری ہری کے درمیان آخری لمحہ تک سرد جنگ جاری ہے ۔ دونوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کیا مگر چیف منسٹر نے اسٹیشن گھن پور سے کڈیم سری ہری کو ٹکٹ کا اعلان کیا ۔ کل سے خاموش رہنے والے راجیا جنگاؤں میں مجسمہ امبیڈکر کے پاس بارش کے پانی میں بھیگتے ہوئے تھوڑی دیر خاموش احتجاج کیا ۔ بعد ازاںملاقات کرنے والے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے ملاقات میں زار و قطار روپڑے ۔ پارٹی کارکنوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے ہر فیصلے کو قبول کرکے ڈسپلن سپاہی کی طرح کام کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ان سے انصاف کا تیقن دیا اور چیف منسٹر پر انہیں بھروسہ ہے ۔ پارٹی کے کارکن بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ 16 اکٹوبر کو دھرما ساگر منڈل میں چیف منسٹر کا جلسہ عام ہے ۔ اس کو کامیاب بنانے سپاہیوں کی طرح کام کرنے کا کارکنوں کو مشورہ دیا ۔ راجیا کی شریک حیات فاطمہ میری نے پارٹی فیصلے پر قائم رہنے کوئی غلط فیصلہ نہ کرنے کا عہد کیا اور پارٹی امیدوار کڈیم سری ہری کیلئے انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا ۔۔ ن