ٹکٹ نہ ملنے پر سبھاش ریڈی اشکبار

   

کاماریڈی :28؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی حلقہ اسمبلی یلاریڈی کے انچارج سبھاش ریڈی کو یلاریڈی سے ٹکٹ نہ دئیے جانے پر پارٹی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بے حد غم زدہ ہوگئے اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ۔ سبھاش ریڈی گزشتہ 10 تا 12 سالوں سے یلاریڈی حلقہ کے انچارج ہے پارٹی ٹکٹ کی امید کو لیکر عوامی خدمات کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے عوام کیلئے کئی فلاحی کام انجام دے رہے تھے ان کے حریف مدن موہن رائو بھی یلاریڈی اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ کے دعویدار تھے اور دونوں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے فلاحی کاموں کو انجام دے رہے تھے ۔ مدن موہن رائو ہر دیہات میں ہیلت کیمپ منعقد کیا تو سبھاش ریڈی کاماریڈی ، یلاریڈی کے درمیان مفت بس سرویس عوام کیلئے فراہم کی تھی اور کئی دنوں سے اس طرح دونوں قائدین کے درمیان کشمکش چل رہا تھا۔