’’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘‘ میں دو افراد ہیں اور دونوں بی جے پی میں ہیں: یشونت سنہا

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر فینانس یشونت سنہا نے کہا کہ ہندوستان میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ میں دو افراد ہیں اور یہ دونوں افراد بی جے پی میں ہے۔ یشونت سنہا نے عوام سے کہا کہ وہ ’دریودھن اور دشاشن سے چوکس و خبردار رہیں۔ قبل ازیں بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا تھا کہ دہلی میں تشدد کیلئے ٹکڑے ٹکڑے گینگ ذمہ دار ہے جس (گینگ) کی قیادت کانگریس کررہی ہے۔