ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا وجود نہیں ، حکومت کی وضاحت

   

نئی دہلی۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام )وزارت داخلہ نے آج کہاکہ اس کے پاس ایسے گروپ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں جسے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کہا جارہا ہے ۔ لوک سبھا میں تحریری سوال کے جواب میں مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہاکہ وزارت کے پاس اس اصطلاح کے بارے میں کوئی مخصوص معلومات نہیں ۔ اُنھوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے اس بارے میں کوئی مواد پیش نہیں کیا ہے ۔ یہ جواب کانگریس ارکان ونسنٹ پالا اور جسبیر سنگھ کے سوالات پر دیا گیا ۔