ٹورنٹو۔ ٹک ٹاک اسٹار21 سالہ تانیا پردازی کی ایک عجیب اسکائی ڈائیونگ حادثے میں موت کی خبر نے نیٹیزین کو دنگ کردیا ہے اوراسٹار کی اس طرح اچانک موت پر انہوں نے حیران کن ردعمل کا اظہار کیا۔ تانیا کی موت کینیڈا میں انیسفل میں اس وقت ہوئی جب اس نے آپریٹر، اسکائی ڈائیو ٹورنٹو کے ساتھ اپنی پہلی سولو اسکائی ڈائیونگ کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تانیا بروقت پیراشوٹ کھولنے میں ناکام رہنے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔اسکائی ڈائیو ٹورنٹو نے ایک بیان میں کہا کہ تانیا اسکائی ڈائیونگ کمیونٹی میں حالیہ اضافہ ہے ان کی شمولیت سے ایک نیا جوش پیدا ہوا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تانیا نے ریزرو پیراشوٹ کو فلیٹ کرنے کے لیے درکار وقت/اونچائی کے بغیرکم اونچائی پرتیزی سے گھومنے والا مین پیراشوٹ منتخب کیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکائی ڈائیو ٹورنٹو ان کارپوریشن کی ٹیم اس حادثے سے شدید متاثر ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے 50 سال سے زائد عرصے سے اپنے طلباء کے تربیتی پروگرام کو بہتر بنایا ہے۔