ٹک ٹاک پر امتناع کا آر ایس ایس کا مطالبہ

,

   

نئی دہلی /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کی ایک ملحقہ تنظیم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اتوار کے دن ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ٹک ٹاک اور ہیلو چیانلس پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں چینی سماجی ذرائع ابلاغ ’’ قوم دشمن مواد ‘‘ کا مرکز بن گئے ہیں ۔ مودی کے نام اپنے مکتوب میں سودیشی جاگرن منچ کے معاون صدر بھوانی مہاجن نے دونوں چیانلس کے خلاف اپنے اندیشوں کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ دونوں چینی چیانلس نوجوانوں کو مفادات حاصلہ کے تحت متاثر کر رہے ہیں ۔ سودیشی جاگرن منچ نے کہا کہ ٹک ٹاک اور ہلو جیسے سوشیل میڈیا ایپس قوم دشمنی کا گڑھ بن رہے ہیں ۔ مفاد حاصلہ طاقتیں اس کا بیجا استعمال کر رہی ہیں ۔ ٹک ٹاک پر حال ہی میں ٹاملناڈوعدالت نے امتناع عائد کیا تھا لیکن یہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے ۔