جمشید پور : ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک لڑکے کی جان لے لی ۔ ذرائع کے مطابق جمشید پور ٹاٹا نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب رہنے والے ۱۱؍ سالہ محمد فیصل عرف ریحان نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے ارادہ سے اسٹیشن پر کھڑی پٹرول ٹینکر ٹرین پرچڑھ گیا ۔
اور دوران ویڈیو شوٹنگ اسٹیشن سے گذر ر ہے کرنٹ کے تار جو ۲۵؍ ہزار وولٹس کے بتائے گئے ہیں محمد ریحان ان تاروں کی زد میں آنے سے وہ بری طرح جھلس گیا او راس کی موت واقع ہوگئی ۔ بعد ازاں اسے نانا وتی اسپتال لیجا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا ۔ محمد ریحان اپنے گھر سے کرکٹ کھیلنے جارہاہوں کہہ کر نکلا تھا ۔لیکن جب اس نے اسٹیشن پر پٹرول ٹینکر ٹرین نظر آئی اسے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے خواہش ہوئی ۔ جو اس کے موت کا سبب بن گئی ۔