نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویڈیو شیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے 2019ء میں ہندوستانیوں کے زائد از 5.5 بلین گھنٹے چرائے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 2018ء کے مقابل ٹک ٹاک پر ہندوستانیوں کی مشغولیت کا وقت 6 گنا بڑھ گیا ہے۔ تب 900 بلین گھنٹے ٹک ٹاک پر صرف کئے گئے تھے۔ انڈیا ٹک ٹاک کی سب سے بڑی مارکٹ کے طور پر بھی ابھرا ہے اور ماہانہ یوزرس 90 فیصد اضافہ کیساتھ 81 ملین ہوگئے۔