چینی کمپنی ٹِک ٹاک نے چینی حکومت کو ہندوستانی صارفین کا ڈیٹا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت نئی دہلی حکومت کی طرف سے ہندوستان میں انتہائی مقبول اس موبائل ایپ پر گزشتہ روز پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ پابندی ایک ایسے موقع پر لگائی گئی ہے جب چین اور ہندوستان کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے سرحدی کشیدگی چل رہی ہے۔ ٹِک ٹاک انڈیا کے سربراہ نِکھِل گاندھی کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے ٹک ٹاک نے ہندوستانی صارفین کا ڈیٹا چین سمیت کسی بھی غیر ملکی حکومت کے ساتھ شیئر نہیں کیا اور یہ کہ ان کی کمپنی ڈیٹا پرائیویسی کے قوانین پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔
