ٹک ٹاک کا نیا اعلان، پیسے بنانے کا راستہ

   

بیجنگ : مختصر دورانیہ کی ویڈیوز کے عالمی شہرت یافتہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ چند معروف اکاونٹس کو یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ سبسکرائبرز سے فیس وصول کر سکیں۔ ٹک ٹاک کے مطابق ’لائیو سبسکرپشن‘ اس کی حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ ڈیجیٹل مواد بنانے والوں کی مالی طور پر مدد ہو سکے۔ کمپنی کے مطابق ابتداء میں صرف دعوت ملنے پر یہ فیچر فعال ہو سکے گی مگر جلد ہی یہ دنیا بھر میں دستیاب ہو گی۔ ٹک ٹاک کے حریف انسٹاگرام اور فیس بک نے بھی حال ہی میں آسے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔