ٹک ٹاک کی طرح فیس بک کا ایپ کولیب متعارف

,

   

نیویارک۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد فیس بک کی جانب سے ایک نئی ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے سے اب عوام کے مختصر ویڈیو کلپس کو دوبارہ استعمال کرکے میوزک تخلیق کرسکیں گے۔ اس نئی ایپ کے استانبل سے سوشل میڈیا سے نت نئی چیزیں جیسے ٹک ٹاک سے چیزیں لیکر اس سے کچھ نیا کر سکیں گے۔ یہ ایپ جسکا نام کولیب ہے اور فیس بک کے نئے پروڈکٹ ایکسپیرمینٹیشن گروپ میں موجود ہے، فی الحال ا?ئی فون کے صارفین کے لیے بِیٹا ورڑن متعارف کروایا گیا ہے۔ اس سے صارفین مختلف انسٹرومنٹ مثلاً ڈرمز یا گٹار یا پھر گانا گاکر تین الگ شارٹ ٹرم ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔موسیقی سے منسلک یہ مختلف حصے یا جزو ریکارڈ کرنے کے بعد صارف چاہے تو تنہا یا پھر کسی دوست کے ساتھ ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے ایک گانا تخلیق کرسکیں گے۔کولیب کو ایک عام سی ویڈیو اور میوزک ایڈیٹنگ ایپ سے جو چیز منفرد بناتی ہے وہ اسکا مقررہ طریقہ کار ہے جس میں ایک مرتبہ ویڈیو سیگمینٹ ریکارڈ ہوجائے تو اسے اعلانیہ طور پر وہاں پوسٹ کرنا ضروری ہے جہاں سے دوسرے لوگ اسے دیکھ سکیں۔ایک فیڈ سے صارف ایسے کلپس کو اپنے گیتوں میں دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں جس سے کہ وہ ایک پورے نئے ٹریک کی تخلیق کرسکتے ہیں۔ فیس بک نیاس حوالے سے کہا ہے کہ اگر اس کلپ کو کسی اور نے اپنے میوزیکل ا?ئٹم کے لیے استعمال کرکے ویڈیو ریکارڈ تخلیق کیا تو اسکیاصل صارف کو اس کاسہراملیگا اور اسے کم از کم اس کے ایک اصل حصے میں شامل کیا جائے گا۔