بھیمگل منڈل ‘کاپلا واگو ڈیم میں بہہ گئے تین میں سے دو نوجوانوں کو بچالیا گیا
نظام آباد 22؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے بھیمگل منڈل کے موضع گوند گوبلہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب بھیمگل کے موضع گوندگوبلہ میں واقع کاپلا واگو بارش کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس پر دنیش اور اس کے ساتھی گنگا جالم اور منوج گوڑ کے ہمراہ کاپلا واگو چیک ڈیم پر دو دن قبل ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے یہاں پہنچ کر ویڈیو بنانا شروع کیا ۔ یہ تینوں نوجوان تقریباً دو گھنٹے ویڈیو بناتے رہے اور چیک ڈیم پر ادھر سے ادھر گھومتے رہے ۔ اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث تینوں نوجوان پانی میں بہہ گئے ۔ یہاں پر موجود دس افراد اس منظر کو دیکھ کر منوج اور گنگا جالم کو باہر نکالا ۔ جبکہ دنیش گہرے پانی میں رہنے کی وجہ سے بہہ گیا ۔ اس کی اطلاع کے بعد ضلع انتظامیہ فوری حرکت میں آتے ہوئے دنیش کی نعش کو ڈھونڈنے کے لئے حیدرآباد سے غوطہ خوروں کو طلب کرتے ہوئے تلاش شروع کی ۔ دو دن کے بعد آج صبح دنیش کی نعش دو کیلو میٹر دور دستیاب ہوئی ‘ بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
