ممبئی: مہاراشٹر میں شیوسینا کے درمیان کشمکش ایک نئی شکل اختیار کرتی نظر آرہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ٹیم ٹھاکرے اور ایکناتھ شنڈ دھڑے سے کہا ہے کہ وہ ‘شیو سینا’ پر اپنا اختیار ثابت کرنے کے لیے دستاویزات پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے اس کے لیے دونوں دھڑوں کو 8 اگست تک کا وقت دیا ہے۔ کمیشن دستاویزات جمع ہونے کے بعد ہی اس معاملے کی سماعت کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں گروپوں سے پارٹی کے اندر جاری احتجاج کی وجوہات تحریری طور پر دینے کو بھی کہا گیا ہے۔